اسلام آباد سپر فٹ بال لیگ 6 اکتوبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد سپر فٹ بال لیگ 6 اکتوبر سے وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوگی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ سپر لیگ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیگ میں اسلام آباد کی ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سی ڈی اے کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، روور کلب، اکبر کلب، ایورگرین کلب، مہران کلب، ہماکلب اور راوی کلب شامل ہیں۔ لیگ کے میچز ہر ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔