مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے،چودھری سرور

مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے‘ بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جمعرات کو مولانا طارق جمیل نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ چوہدری سرور نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ علماء اور مشائخ امن‘ بھائی چارے کے فروغ کا درس دیں۔ ملک کے لئے قوم مضبوط چٹان کی طرح کھڑی ہے۔
چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -