چین میں تپ دق اور ایڈز کی روک تھام میں نمایاں کامیابی ہوئی ہے

چین میں تپ دق اور ایڈز کی روک تھام میں نمایاں کامیابی ہوئی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چین کے صدر کی اہلیہ خاتون اول پھنگ لیوان نے کہا ہے کہ چینی حکومت ، مختلف سماجی شخصیات اور سات لاکھ رضاکاروں کی انتھک کوششوں کی بنا پر چین میں تپ دق اور ایڈز کی روک تھام کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ان بیماریوں کے شکار افراد کو بروقت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ان بیماریوں کا شکار ہونے اور ان کے باعث اموات کی شرح بڑی حد تک کم ہو گئی ہے۔انہوں نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی 73ویں جنرل اسمبلی کی اعلی سطح اجلاس میں تپ دق اور ایڈز کی روک تھام کی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے گزشتہ دس بارہ برسوں میں ان امراض کے حوالے سے اپنے مشاہدات و تاثرات پیش کئے۔پھنگ لیوان نے چین میں ان بیماریوں کے خلاف جدوجہد میں حصہ لینے والے چینی طبی اہلکاروں اور رضاکاروں کی متاثرکن کہانیاں بھی بیان کیں۔پھنگ لیوان نے مزید کہا کہ مسلسل کامیابیوں کے باوجود دنیا میں تپ دق اور ایڈز کی روک تھام کے میدان میں بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔
صحت کی عالمی تنظیم نے ان بیماریوں کی روک تھام کی حکمت عملی مرتب کی ہے۔ امید ہے کہ عالمی برادری متحد ہو کر ان بیماریوں کے خلاف جدوجہد میں زیادہ کامیابیاں حاصل کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -