تجارت اور آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

تجارت اور آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ( ر) انوار الحق کی زیر صدارت تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلا س میں ایل ڈی اے، والڈ سٹی،میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، پولیس ، واپڈا ،اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عارضی و پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز پیر سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو بھر پور طریقے سے چلانے کیلئے تمام محکمے مربوط طریقے سے چلیں اورتجاوزات کیخلاف آپریشن کو سلسلہ وار چلایا جائے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر اے ڈی سی جی لاہور توقیر حیدر کاظمی کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ماحولیات انڈسٹری، زراعت ، ایل ڈبلیو ایم سی ، محکمہ جنگلات ، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر اے ڈی سی جی لاہور توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے اور فوری گرفتاری کیلئے مشترکہ آپریشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ40فیصد سے زیادہ پلوشن والا دھواں چھوڑنے پر بھرپور کاروائی کی جائے گی۔