سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،فریقین میں گواہوں پر پہلے جرح کرنے پر اختلاف

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،فریقین میں گواہوں پر پہلے جرح کرنے پر اختلاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج 28ستمبر تک ملتوی کردی، عدالت نے سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا کو طلب کرنے کے لئے ادارہ منہاج القران کے وکلا ء سے ہائی کورٹ کے آڈر کی تصدیق شدہ کاپی مانگ لی جس پر مہلت طلب کرلی گئی۔عدالت نے کیس کو آگے بڑھاتے ہوے پولیس چالان کے گواہوں کو طلب کیا اور ادارہ منہاج القران کے وکیل کو کہا کہ وہ گواہ پر جرح کرے لیکن ان کا موقف تھا کہ جرح دوسری طرف سے پولیس کے جو وکیل آصف جاوید قریشی پہلے وہ کریں ،اس پر عدالت نے کہا کہ دوسرے فریق کا کہنا ہے کہ آپ جرح کرلیں وہ بعد میں کریں گے ،اس پر محرم علی بالی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پہلے وہ کریں تاہم عدالت نے دونوں کے الگ الگ موقف پر ان کو بحث کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید :

علاقائی -