عدالتی حکم عدولی ،ایکسیئن اقبال ٹاؤن بشارت بشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم عدولی ،ایکسیئن اقبال ٹاؤن بشارت بشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر ایکسیئن اقبال ٹاؤن بشارت بشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔درخواست گزار ثمینہ ہاشم نے عدالت میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ بارش کی وجہ سے ان کا بجلی کا میٹر خراب ہوگیا تھا، بے بنیاد الزام لگا کر لیسکو نے 48000 روپے اضافی بل بھیج دیا، عدالت نے بل کی ادائیگی پر حکم امتناہی جاری کیا اور بل کو حتمی فیصلے تک معطل کر دیا اور موجودہ قابل ادا بل جمع کرانے کا حکم دیا ،مگر لیسکو حکام نے آئندہ ماہ عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے زائد بل بھیج دیا خاتون کی جانب سے توہین عدالت کی دائردرخواست پرفاضل جج نے مذکورہ افسر کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر فاضل جج نے ایکسیئن اقبال ٹاؤن کے یکم اکتوبر کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -