تعلیمی نصاب میں منشیات سے متعلق آگاہی حکام سے 2 ہفتوں میں جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی نصاب میں منشیات سے متعلق آگاہی مضامین میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور محکمہ تعلیم سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شیخ عاطم فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی طرف سے احمد حسن ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 70 لاکھ منشیات کے عادی افراد ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال عام ہو رہا ہے۔ملک میں صرف 2ہزار منشیات کے عادی افراد کے علاج کی سہولت ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو منشیات کے عادی افراد کی علاج گاہوں میں اضافے کا حکم دیا جائے، جیلوں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے اقدامات کا حکم دیا جائے۔عدالت نے پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیاہے۔
جواب طلب