ڈیرہ ،چھاپوں کے دوران 13 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ ،چھاپوں کے دوران 13 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)ڈیرہ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران چار پستول ، دوبندوق سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ ،چرس اورہیروئن برآمدکرکے13ملزمان گرفتارکرلیے ‘الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران چارپستول ،127کارتوس ،دوبندوق اور355گرام چرس ،320گرام ہیروئن برآمدکرلی اسی طرح ناقص سیکورٹی پردوجیولرزشاپس کے خلاف بھی مقدمات درج کرکے مجموعی طورپر13مقدمات درج کرکے13ملزمان گرفتارکرلیے ۔