دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس کی حکمت عملی تیار

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس کی حکمت عملی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سموگ کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے حکمت عملی تیار کر لی،سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، جو سوموار سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بسوں، ویگنوں اوررکشوں کیخلاف سخت کار رو ا ئی کریں گیں۔اس ضمن میں سٹی ٹریفک پولیس نے آگاہی دینے کیلئے بند روڈ،لاری اڈا پر ٹرانسپورٹرز کو آگاہی دینا شروع کر دی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ٹرانسپوٹر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا مکمل چیک اپ کروائیں اورساتھ ہی اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کی گاڑی کی بیک لائٹس ،انڈیکٹرزاورریفلیکٹرز لازمی لگے ہوں۔گاڑیوں سے نکلتا دھواں انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔بند روڈ،لاری اڈا،شیراکوٹ،شاہدرہ،ٹھوکر نیاز بیگ سمیت اہم مقامات پر ناکہ جات لگاتے ہوئے ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ علاوہ ازیں سٹی ٹریفک پولیس عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے غیر رجسٹرڈ،اوولوڈرکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے غیر معیاری ہیلمٹ کی خرید و فروخت اورگراں فروشی کو روکنے کیلئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری انڈسٹریز اور ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا تاکہ شہریوں کو معیاری اور صیح قیمت میں ہیلمٹ دستیاب ہو سکے،ان کا کہنا تھا کہ غیر معیاری ہیلمٹ سے حادثہ کے دوران بھی شدید چوٹوں کا خدشہ رہتا ہے،شہری اچھی کوالٹی کے ہیلمٹ کو ترجیح دیں۔

مزید :

علاقائی -