شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، اہم ایشو پر مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، اہم ایشو پر مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں حکومت کیخلاف اہم ایشو پر مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تقریر پر اپوزیشن کی جانب سے واک آؤٹ کے بعد قومی اسمبلی کی طلبی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور اہم ایشو پر مل کر چلنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کی بجائے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا دونوں رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے پیش کئے جانیوالے منی بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں خواجہ آصف ایاز صادق خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے ۔
ملاقات