شعیب اکبر سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات
لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت نے 14 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈاکٹر شعیب اکبر سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ٹرانسفر کر کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر آصف بلال لودھی کو سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ سعید سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری کمپلیکس تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر ثاقب منان کو کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن تعینات کیا گیا ہے۔ عثمان علی ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ تقرری کی منتظر سامع سعید کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ عظمت محمود چیئرمین پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ کو پنجاب سے ریلیو کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ حمزہ علی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی اْمور کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ محمد اطہر مسعود ڈائریکٹر ( اکیڈمکس ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی اْمور پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ نعمان یوسف ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو پنجاب سے ریلیو کر کے ڈپٹی سیکرٹری انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل تعینات کیا گیا ہے۔ کیپٹن ( ر ) اکرام الحق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر محمد ریاض کو ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کیا گیا ہے۔ منصور احمد خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نارووال کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے اور خرم عزیز ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔
تقررو تبادلے