کراچی: رینجرز کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کا 5 رکنی گروہ گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کا 5 رکنی گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ترجمان رینجرز کے ماطبق ملزمان میں کاشف اعوان عرف کاشف ٹینڈا، عاشق خان عرف عاشی، عرفان عرف ایلفی، نبیل عرف چھیپڑ اور نوید عرف نیک شامل ہیں جو ضلع ملیر اور کورنگی میں شہریوں کو لوٹنے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کاشف نے ملزم کاشف نے رواں ماہ سات ستمبر کو قائد آباد کے جنرل اسٹور میں ڈکیتی کی ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔