محکمہ زکوۃ ملتان ، افسر، چیئر مین ’’لاپتہ‘‘ مستحقین کو رقوم کے بجائے دھکوں کا ’’گفٹ‘‘
ملتان(سٹی رپورٹر) محکمہ زکوٰۃ ملتان افسران اور چیئرمین سے محروم ہیں جبکہ مستحقین زکوٰۃ سے محروم چلے آرہے ہیں ،،یوسی،لوکل سطح پر بھی زکوٰۃ کمیٹیاں غیر فعال ہوگئی ہیں ، محکمہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کی تعیناتی تاحال عمل میں نہ لا ئی جاسکی ،ملتان میں محکمہ زکوٰۃ ابتر صورتحال سے دوچار ہے ،ملتان ڈسٹرکٹ میں نہ ہی مستقل اور باقاعدہ ضلعی افسر کو تعینات کیا جاسکا ہے اور نہ ہی تاحال ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین کا تقررعمل میں لایا گیا ہے اور یوسی سطح پر لوکل کمیٹیاں بھی غیر فعال ہوچکی ہیں محمد طاہر ندیم (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
ملتان ڈویژن سطح پر امورانجام دے رہے ہیں جبکہ صوبائی سیکرٹری نے ضلع مظفر گڑھ کے ڈی او اسماعیل سیال کو ملتان کااضافی اور عارضی چارج دے رکھا ہے جو ڈبل ڈیوٹی کرتے ہیں یا ہفتے میں ایک سے دوروز ملتان اور باقی ایام میں مظفرگڑھ ہوتے ہیں اس سارے تناظر میں نہ ہی نئی لسٹیں مرتب کی جارہی ہیں اور وہ مستحقین جو بائیومیٹرک نہیں کیئے گئے وہ بھی زکوٰۃ سے محروم ہیں اور بائیومیٹرک تصدیق والوں کو زکوٰۃ کی فراہمی تاخیر کا شکا ر ہے اس صورتحال کے سبب کئی انتہائی غریب مستحق افراد کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اور کئی لو گ قرض اٹھا کر گزارہ کر رہے ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ تبدیلی کی دعوے دار حکومت افسران کا تقرر عمل میں لائے ، لوکل کمیٹیوں کو فعال کیا جائے انکی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے اور ضلعی چیئرمین کا تقرر کیا جانا بھی نزگزیر ہے ۔
زکوٰۃ