ضلعی انتظامیہ کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فیول کے استعمال میں کمی کی ہدایات

ضلعی انتظامیہ کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فیول کے استعمال میں کمی کی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ڈی سی ملتان مدثر ریاض (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

ملک کی ہدایت پر سینئر منیجر آپریشن /ڈائریکٹر ورکشاپ فہیم لودھی نے گذشتہ روز اے ایس اوز کو گاڑیوں میں فیول کے استعمال میں کمی کی ہدایات جاری کردی ہیں اور ٹریکر کمپنی کو فوری طور پر خراب ٹریکٹر درست کرنے اور گاڑیوں کو چیک کرنے ہفتہ وار شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےآئی ٹی ایکسپرٹ خبیب بھی موجود تھے۔ ٹی پی ایل ٹریکر کمپنی کے نمائندگان نے موقف اختیار کیا کہ گاڑیوں کے ڈیزل استعمال اور ٹریکر کے درمیان صرف 2سے 3فیصد تک فرق آسکتا ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندگان نے یہ فرق 20فیصد تک ظاہر کیا ہے۔کمپنی ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی 126گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم نصب ہے جس میں سے 20گاڑیوں میں سسٹم خراب ہے، ڈائریکٹر ورکشاپ کی جانب سے ٹریکر درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ہدایت