جعلی ڈگری کیس‘ پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور علی 18 اکتوبر کو عدالت طلب

جعلی ڈگری کیس‘ پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور علی 18 اکتوبر کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار) الیکشن ٹربیونل لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ جسٹس مجاھد مستقیم نے تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اے نواب زادہ منصور خان کو جعلی ڈگری کیس میں 18 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے نواب زادہ منصور خان کے خلاف عوامی راج پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

چوہدری عامر کرامت نے درخواست دی ھے۔ایڈیشنل سیشن جج شخ سجاد نے 2002 میں میاں عمران قریشی کی درخواست پر نواب منصور کی بی اے کی ڈگری کو بوگس قرار دیا تھا.نواب منصور خان کے پاس بی اے کی 2 ڈگریاں موجود ہیں۔ درخواست گزار چوہدری عامر کرامت نے موقف اختیار کیا کہ نواب منصور خان نے بی اے 1992 میں اور پھر 2007 میں بھی بی اے کیا۔نواب منصور خان نے دھوکہ جعل سازی کی ھے اس کو نا اہل کیا جائے۔چنانچہ عدالت عالیہ نے 18 اکتوبر کو فریقین کو طلب کر لیا ھے.
طلب