ہائیکورٹ : عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور کو یکم اکتوبر تک جواب پیش کرنے کا حکم

ہائیکورٹ : عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی )ہائیکورٹ ملتان بینچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پرایس پی انوسٹی گیشن راجن پورکووضاحتی نوٹس جاری(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کرتے ہوئے یکم اکتوبرکوجواب پیش کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ہائیکورٹ کلرکس بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمداشرف نے درخواست توہین عدالت دائرکی تھی کہ اس کے بھائی کو ایس ایچ اوروجھان نے غیرقانونی طورپرمحبوس کرلیاجس پر فاضل عدالت سے رجوع کیاتو بیلف نے درخواست گذارکے بھائی کوحبس بے جاسے برآمدکرکے عدالت پیش کیاجس پر فاضل عدالت نے آرپی اوڈی جی خان کو15 روزمیں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاتھا لیکن جان بوجھ کرعدالتی حکم پرعمل درآمدنہیں کیاگیاہے۔فاضل عدالت کے حکم پرایس پی انوسٹی گیشن راجن پورجلیل عمران متعلقہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اوربیان دیاکہ فاضل عدالت کے احکامات بروقت ڈی پی اودفترکوموصول نہیں ہوئے ہیں اوراس وجہ سے بروقت عدالتی حکم کی تعمیل نہیں ہوسکی ہے تاہم ذمہ دارپولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔جس پرعدالت نے ریمارکس دئییکہ ایس پی انوسٹی گیشن جیسے ذمہ دارعہدے کے افسرکی جانب سے عدالتی احکامات تاخیرسے موصول ہونے کابیان یہ امرحیران کن ہے اورعدالت کے لئے ناقابل برداشت ہے۔اس لئے ایس پی وضاحت دیں کہ ان کوعدالتی احکامات سے آگاہ کرناعدالت کی ذمہ داری ہے اوراب تک عدالت کے پہلے دئیے گئے احکامات پرعمل درآمدکیوں نہیں کیاگیاہے۔