وہوا ‘ ٹرائیبل ایریا میں خسرہ بے قابو ‘ دو طالبعلموں سمیت 3 بچے جاں بحق
وہوا(نمائندہ پاکستان)وہوا کے ٹرائبل ایریا کے قصبہ سرفراغ میں خسرہ کی وباء پھیل جانے سے دو طالب علموں سمیت تین بچے جاں بحق ہو گئے، طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث مزید اموات کا اندیشہ بڑھ گیا، تفصیل کے مطابق وہوا کے ٹرائبل ایریا تمن قیصرانی کے علاقہ سرفراغ میں خسرہ کی وباء پھیل(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
گئی ہے جس کے باعث سرفراغ کا رہائشی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وہوا کا دہم جماعت کا طالب علم 14 سالہ محمد امجد ولد گل محمد جو کہ چھٹیوں میں اپنے آبائی قصبہ سرفراغ گیا ہوا تھا گذشتہ شب وباء کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس سے قبل گذشتہ ہفتہ ہی سرفراغ کے رہائشی محمد گل کا 16 سالہ بیٹا محمد وسیم جو کہ انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا اور دین محمد کا چار ماہ کا بیٹا وباء کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے محمد وسیم کی نوجوان بہن سمیت قصبہ کے درجنوں نوجوان ، طالب علم اور بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہیں ایک ہی ہفتہ میں وباء سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے باعث علاقہ بھر میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے جبکہ صحت کی ناکافی سہولیات کے باعث مزید اموات کا اندیشہ ہے سرفراغ کے رہائشیوں انار گل، دین محمد، امان اللہ، شکار خان، امام بخش، عبدالرحیم، رحمت اللہ، محمد گل نے بتایا کہ بارہا محکمہ صحت کے حکام بالاء سے اپیلیں کی گئیں کہ متاثرہ علاقہ میں محکمہ صحت او رڈاکٹرز کی ٹیمیں بھیجی جائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقہ میں فوری طور ٹیمیں بھیج کر متاثرہ مریضوں کا علاج کرایا جائے تاکہ مزید اموات نہ ہوں ۔
خسرہ