ایشیا کپ کا فائنل آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا

ایشیا کپ کا فائنل آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا
ایشیا کپ کا فائنل آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج (جمعہ کو)بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بھارت اور بنگلادیش کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔اپنے گزشتہ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ بھارت سپر فور مرحلے کے اپنے دوابتدائی میچ جیت کر پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا تھا تاہم افغانستان کے ساتھ اپنا اآخری میچ بھارت نے ٹائی کھیلا تھا ۔
واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 2016 کے ایشیا کپ کے فائنل میں بھی مدمقابل آئیں تھیں جس میں بھارت نے باآسانی بنگال ٹائیگرز کو شکست دی تھی اور ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں ایونٹ کے فائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔