اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت آج (جمعہ کو)احتساب عدالت میں ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق نیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں ان کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔وہ جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، ملزم بیماری کا بتا کر بیرون ملک گیا اور وہاں روز مرہ سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہا ہے۔نیب نے اپنی درخواست میں یہ بھی استدعا کی کہ اسحاق ڈار کی منقولہ جائیداد کو فروخت کرنے کے احکامات بھی دیئے جائیں جب کہ ملزم کی جائیداد سے کرائے کی مد میں حاصل ریونیو قومی خزانے میں جمع کرایا جائے۔جس پراحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے آج(جمعہ کو) سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔