اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کے معاملے پر عدالت کاعملے کواسحاق ڈارکی جائیداد کی تفصیلات مرتب کرنےکا حکم

اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کے معاملے پر عدالت کاعملے کواسحاق ڈارکی ...
اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کے معاملے پر عدالت کاعملے کواسحاق ڈارکی جائیداد کی تفصیلات مرتب کرنےکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کیلئے نیب کی درخواست پرسماعت میں احتساب عدالت نے عملے کواسحاق ڈارکی جائیداد کی تفصیلات مرتب کرنےکا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد فروخت کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ،اس موقع پرپراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے موقف اپنایا کہ مقررہ وقت گزرنے تک اعتراض نہ آئے توجائیداد فروخت کی جا سکتی ہے، جائیداد قرق کرنے کے چھ ماہ بعد تک ملزم عدالت سے رجوع کر سکتا ہے اور ملزم اسحاق ڈار کی جانب سے ابھی تک کوئی اعتراض نہیں آیا،جائیداد کی فروخت کے بعد بھی اگرملزم پیش ہوجائے تواسے حقوق فراہم کیے جاسکتے ہیں ،ملزم اسحاق ڈار کی کچھ جائیدادیں لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہیں۔پراسیکیوٹر نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ جو پراپرٹیز عدالتی دائرہ کار میں نہیں آتیں،اس سے متعلق حکم جاری کیاجائے۔جس پر جج محمد بشیرنے سوال کیا کہ آپ نے فہرست میں مرسیڈیز کابھی ذکر کر رکھا ہے۔ عدالت نے قرق کی گئی جائیدادکی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوءکیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی ۔وقفہ کے بعد احتساب عدالت نے عملے کوسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد کی تفصیلات مرتب کرنےکا حکم دے دیا ۔ عدالت نے نیب کوبھی قرقی سے متعلق ریکارڈ پیش کرنےکاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جائیداد قرقی کے نوٹسز پیرتک ترتیب کےساتھ پیش کریں۔جس پر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ۔