بھارتی فوج نے سرحد پر گولہ بارود جمع کرنا شروع کر دیاہے اور ۔۔۔“ بھارت کب پاکستان پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتاہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر

بھارتی فوج نے سرحد پر گولہ بارود جمع کرنا شروع کر دیاہے اور ۔۔۔“ بھارت کب ...
بھارتی فوج نے سرحد پر گولہ بارود جمع کرنا شروع کر دیاہے اور ۔۔۔“ بھارت کب پاکستان پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتاہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت اور پاکستان کے درمیان اس وقت حالات کشیدہ چل رہے ہیں تاہم بھارت نے مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور اپنی انتہا پسندانہ سوچ پوری دنیا پر آشکار کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب اس نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے معصوم کشمیریوں پر ظلم جاری رکھاہواہے تاہم سینئر صحافی و دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے خوفناک دعویٰ کیاہے کہ بھارت جنگ کی تیاری کر رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق زید حامد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ کو میں تازہ ترین خبر دے رہاہوں کہ بھارتی مشرکوں نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھاری تعداد میں فوج اور گولہ بارود سمیت توپیں جمع کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ تمام انٹیلی جنس رپورٹس بھی حتمی طور پر تصدیق کر رہی ہیں کہ اگلے چند روز میں کسی بھی وقت بھارت حملہ کرسکتاہے ۔

مزید :

قومی -