انڈونیشیا کے جزیر ے میں 7.7 شدت کا زلزلہ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

انڈونیشیا کے جزیر ے میں 7.7 شدت کا زلزلہ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
انڈونیشیا کے جزیر ے میں 7.7 شدت کا زلزلہ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتا(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا کے جزیر ے میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
خبرایجنسی کے مطابق زلزلہ انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے سولاویزمیں آیاہے جبکہ زلزلے کامرکز 546کلومیٹرمکاصار میں ہے اور زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر ہے۔خبرایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ انڈونیشیانے زلزلے کے بعدجاری کردہ سونامی وارننگ واپس لے لی ہے ۔زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور مقامی افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈز تک محسوس کیے گئے تھے اور لوگ اپنے مکانوں ،ریستورانوں اور ہوٹلوں سے باہر نکل آئے۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔فوری طور پر اس قدرتی آفت سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔