پاپوا نیو گنی میں مسافر طیارہ رن وے سے سمندر میں جاگرا،تمامسافرمحفوظ

پاپوا نیو گنی میں مسافر طیارہ رن وے سے سمندر میں جاگرا،تمامسافرمحفوظ
پاپوا نیو گنی میں مسافر طیارہ رن وے سے سمندر میں جاگرا،تمامسافرمحفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ مورسبے(این این آئی)پاپوانیوگنی کے شمال مغربی جزیرے پر مسافر طیارہ رن وے سے سمندر میں جاگرا۔طیارے میں موجود تمام مسافر خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مذکورہ طیارے کو مائیکرو نیزیا جزیرے کے ایئرپورٹ پر اترنا تھا، تاہم وہ150 فٹ آگے نکل گیا اور سمندر میں جا گرا۔غیرملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہناتھا کہ طیارے میں موجود تمام 47مسافر اور عملے کے 11اہلکار خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔