منشیات فروشی سے منع کر نے پر ملزمان نے نوجوان کی جان لے لی

منشیات فروشی سے منع کر نے پر ملزمان نے نوجوان کی جان لے لی
منشیات فروشی سے منع کر نے پر ملزمان نے نوجوان کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوہاری کے علاقے میں منشیات فروشی سے روکنے پر فائرنگ کے نتیجے میں 25سالہ شخص جاں بحق اور راہگیر زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر 3ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔

تفصیلات کے مطابق لوہاری کے علاقے گمٹی بازار کے رہائشی فرہاد بٹ کا اپنے ہمسائے نوید بٹ سے محلے میں منشیات فروخت کرنے پر جھگڑا ہو گیا جس پر نوید بٹ ، اس کے والد نعمان بٹ اور علی رضا نے طیش میں آکر فرہاد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فرہاد بٹ گولیاں لگنے کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق اور راہگیر عالم خان زخمی ہو گیاجبکہ ملزمان قتل کرنے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیااطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیےمردہ خانہ منتقل کر دی۔

مزید :

جرم و انصاف -