ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیلینا وائٹ نے اردو میں گانا گا کر دل جیت لئے

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیلینا وائٹ نے اردو میں گانا گا کر دل جیت لئے
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیلینا وائٹ نے اردو میں گانا گا کر دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے اردومیں گانا گنگناکر مداحوں کے دل جیت لئے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق اردو سے محبت کرنے والی اور صاف اردو بولنے والی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے سے گفتگو میں اردو زبان میں اظہار خیال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے ایک پرانا گانا’’ کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتاہے ‘‘  گنگنایا۔قبل ازیں ان کا کہناتھاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیاکہ دنیا میں امن و سلامتی ہی امریکا کی ترجیحات ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اردو بولنے والی امریکی خاتون کو ترجمان تعینات کیا ہیاور ترجمان ہیلینا وائٹ کی اردو نے سب کے دل موہ لیے ہیں۔