یوگا سے میرے اندر کافی تبدیلی آئی ہے: سوہا علی خان

ممبئی (یوا ین پی)بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ مجھے یوگا بہت پسند ہے کیونکہ یہ صحت کے لئے بہت اہم ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ مجھے یوگا بہت پسند ہے کیونکہ یہ صحت کے لئے بہت اہم ہے،میں نے 5 سال قبل یوگا شروع کیااور اپنی بھابھی کرینہ کپور خان کے یوگا انسٹرکٹر سے تربیت لی اور اس پر عمل بھی کیا، یہ ورزش کی ایک بہترین قسم ہے جو روحانی، ذہنی اور جسمانی ورزش ہے جس سے میرے اندر کافی تبدیلی آئی ہے۔