ڈالر مزید سستا، نیا ریٹ کیا ہے؟ جانیے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سے زائد سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کےمطابق انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر1 روپے 5 پیسے قدر کھونے کے بعد 287 روپے 70 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔