دھی رانی پروگرام، بہاولپور، لودھراں میں 136جوڑوں کی شادی
بہاولپور، لودھراں (ڈسٹرکٹ بیورو، بیورورپورٹ، نمائندہ پاکستان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)
پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بہاول پور ضلع میں 75 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ، اراکین صوبائی اسمبلی خالد محمود وارن،خالد محمود ججہ، سعدیہ مظفر خان،سابق ایم پی اے محمد افضل گل، فوزیہ ایوب قریشی، کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں، صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈی پی او محمد حسن اقبال، متعلقہ محکموں کے افسران اور دولہا دلہنوں کے عزیز و اقارب موجود تھے۔ نوبیاہتا جوڑوں میں ایک ہندو اور ایک کرسچن جوڑا بھی شامل تھا۔مہمانان تقریب نے نو بیاہتا جوڑوں کے سر پر دست شفقت رکھا،انھیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مقامی مارکی میں منعقدہ تقریب میں تمام جوڑوں کو مجموعی طور پر سلامی کارڈ کے ذریعے فی کس 2لاکھ 22 ہزار روپے دئیے گئے جس میں ایک لاکھ روپے بطور سلامی اور ایک لاکھ22ہزار روپے بطور شادی کے تحائف شامل ہیں۔ اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں اور شرکائے تقریب کوظہرانہ بھی دیا گیا۔پنجاب دھی رانی پروگرام کی تقریب سے ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ میں فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں۔وزیرا علی پنجاب مریم نواز شریف کے اجتماعی شادیوں کے انقلابی اقدام دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں 58 مستحق جوڑوں کے ساتھ ساتھ ساتھ ضلع وہاڑی کے 2 جوڑے اور ایک مسیحی جوڑا شادی کے بندھن میں منسلک ہوا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب لودھراں کی مقامی میرج مارکی میں منعقد کی گئی۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی زبیر خان بلوچ، شازیہ حیات ترین سمیت سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود کی خصوصی شرکت۔ تقریب میں نوبیاہتا جوڑوں کا استقبال روایتی بینڈ کی دلچسپ پرفارمینس اور جھومر پارٹی کے علاقائی رقص سے کیا گیا۔ تقریب میں سیکریٹری سماجی بہبود و بیت المال جاوید اختر محمود، ایم پی اے شازیہ حیات ترین، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنی نزیر اور ڈی پی او علی بن طارق نے نوبیاہتا جوڑوں کی نشستوں پر جا کر انہیں سلامی اور تحائف کی رقوم کے اے ٹی ایم کارڈز پیش کیے اور نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی۔ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ 21 ہزار روپے بطور تحائف پیش کیئے گئے۔نوبیاہتا جوڑوں نے سلامی اور تحائف کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی زبیر خان بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام عوام کی فلاح کا حقیقی پروگرام ہے جس کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پروگرام حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔