منشیات فروشی، مجرم کو29سال قید، 9لاکھ روپے جرمانہ

  منشیات فروشی، مجرم کو29سال قید، 9لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی   ر پورٹر)   ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم احسان علی کو 29سال قید اور 09 لاکھ روپے جرمانہ،ملزم طاہر علی کو 12 سال قید اور 03لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمات کے (بقیہ نمبر9صفحہ7پر)

فیصلے سنائے،جرم ثابت ہونے عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا احسان علی کو مزید  10ماہ قید اور مجرم طاہر علی کو مزید 06ماہ قید محض بھگتنا ہو گی،سال 2023 میں تھانہ مخدوم رشید نے مجرم احسان علی سے 13کلو گرام سے زائد چرس اور 01 کلو گرام افیون جبکہ مجرم طاہر علی سے 03کلو گرام افیون برآمد کی تھی،پولیس تھانہ مخدوم رشید  نے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا،جس پر عدالت کی جانب سے مجرم احسان علی کو 29سال قید اور 09 لاکھ روپے جرمانہ اور مجرم طاہر علی کو 12 سال قید اور 03لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی