بھارت سینٹرل ایشیاء والی بال چیمپئن شپ سے فرار ہو گیا

بھارت سینٹرل ایشیاء والی بال چیمپئن شپ سے فرار ہو گیا
بھارت سینٹرل ایشیاء والی بال چیمپئن شپ سے فرار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت سینٹرل ایشیا ءوالی بال چیمپئن شپ سے فرار ہوگیا ،انڈین والی بال فیڈریشن نے کہا کہ انڈین حکومت نے اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔ 

نجی ٹی وی "سماء نیوز" کے مطابق بھارت کھیل کے میدان میں پاکستان کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، بھارت نے سینٹرل ایشیاء والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کرلی۔ ذرائع انڈین والی بال فیڈریشن نے کہا کہ انڈین حکومت نے اجازت نامہ منسوخ کردیا، پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔

سینٹرل ایشیا ءوالی بال چیمپئن شپ اسلام آباد میں کھیلی جارہی ہے جس میں ایران، قازقستان، ترکمانستان، ازبکستان، سری لنکا کی ٹیمیں شریک  ہیں۔

پاکستان  2024 میں ایونٹ کی کامیاب میزبانی کی اور ترکمانستان کے خلاف فائنل جیت کر چیمپئن بنا۔  ٹورنامنٹ کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ منصوبہ بندی کے مطابق 4 ممالک اب بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

مزید :

کھیل -