پاکستان نے انٹرنیٹ کمپنی سٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عارضی رجسٹریشن کی بنیادپراسٹارلنک کوفوری لائسنس جاری نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹارلنک پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجرا مزید تاخیرکاشکار ہے ،لائسنس کا اجرا پاکستان اسپیس ایکٹویٹیزریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط ہے۔پاکستان اسپیس ایکٹویٹیزریگولیٹری بورڈنے21مارچ کواسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی،پی ایس اےآربی مستقل رجسٹریشن کیلئے تکنیکی اورریگولیٹری معاملات طے کرنے میں مصروف ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے پی ایس اے آربی کے ساتھ مستقل رجسٹریشن کا انتظار کریگا،اسٹارلنک کو لائسنس کے اجرا کے لیے تمام قانونی تقاضے پورا کرنا ہوں گے۔اسٹارلنک پاکستان میں سروسز کے آغاز کے لیے لائسنس کے اجرا کا منتظر ہے اسٹارلنک ذرائع کا کہنا ہیکہ لائسنس کے اجرامیں تاخیر پرحکومت پاکستان اور پی ٹی اے ہی بہتر بتا سکتی ہے، مستقل رجسٹریشن کیسے ممکن ہوگی یہ بھی حکومت ہی بتا سکتی ہے۔