ہسپتالوں سے اجازت لئے بغیرغائب ہونے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت

سورس: Representational Image
لاہور(آئی این پی)پنجاب کے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہسپتالوں سے اجازت لیے بغیرغائب ہونے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے متعلقہ ہسپتا ل رپورٹ کرنے کے بعد تنخواہ بحال کی جائے گی،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹرز، نرسز اورعملے کی چھٹیوں پر پابندی بھی عائد کردی ہے ۔ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کو فوری طور پر واپس اپنی ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کر دی گئی ۔