فیصلہ کن قوتوں کے بارے میں شاہ محمود قریشی جھوٹ نہیں بول رہے :ن لیگی رہنما نے وزیر خارجہ کے بیان کی تائید کردی

فیصلہ کن قوتوں کے بارے میں شاہ محمود قریشی جھوٹ نہیں بول رہے :ن لیگی رہنما نے ...
فیصلہ کن قوتوں کے بارے میں شاہ محمود قریشی جھوٹ نہیں بول رہے :ن لیگی رہنما نے وزیر خارجہ کے بیان کی تائید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ عمران خان نے کچھ پایاہے ،وہ پرویز مشرف کے دور میں پایا ہے ، ان کی جدوجہد یہ ہے ، فیصلہ کن قوتوں کے بارے میں شاہ محمود قریشی صاحب جھوٹ نہیں بول رہے ، وہ جوکچھ کہہ رہے ہیں غلط نہیں کہہ رہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر پاکستان بننے کے بعد جاگیر دارانہ نظام ختم کردیا جاتا اور آئین کو بار بار نہ توڑا جاتا تو کسی پر یہ الزام نہ لگتا کہ اس نے ایوب خان کے دور میں سیاست کا آغاز کیا یا اس نے ضیاءالحق نے دور میں سیاست کا آغاز کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کچھ پایاہے تو پرویز مشرف کے دور میں پایا ہے ، ان کی جدوجہد یہ ہے ، شاہ محمود قریشی صاحب جھوٹ نہیں بول رہے ، وہ جوکچھ کہہ رہے ہیں غلط نہیں کہہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر خارجہ ایک معزز ادارے کے متعلق یہ گفتگو فرمائیں گے تو پھر تھرڈ امپائر کی انگلی کونسی تھی جس کا عمران خان ذکر کیا کرتے تھے ؟اب شاہ محمود قریشی کس فیصلہ کن قوت کی بات کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -