لاہور لیڈز یونیورسٹی کے یوم تاسیس پر ایوانِ اقبال میں محفلِ مشاعرہ
لاہور( پ ر ) بسلسلہ نواں یومِ تاسیس لاہور لیڈز یونیورسٹی ایوانِ اقبال میں محفلِ مشاعرہ کا انعقادکیا گیا نامور دانشور ،کالم نویس اور شاعر امجد اسلام امجد نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی ،نامور شعراء عباس تابش ،فرحت عباس شاہ ، حمیدہ جبیں ، صائمہ آفتاب ،شکیل جلال ،عمران مشتاق ،نذیرقیصر ،عطاء اللہ عطا،اعتبار ساجد ، شاہدہ شاہ،تنویر عباس تابش ،سعد اللہ شاہ ، ڈاکٹر غافر شہزاد، سمیت معروف شاعروں نے شرکت کی ۔چیئر مین میاں ظہور احمد وٹو ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ ، پرووائس چانسلر ڈاکٹر عبد المجید چیمہ ، ایم ڈی اسدمنظور وٹو اور رجسٹرارپروفیسر اشہد احمد نے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔محفلِ مشاعرہ تقریب کو دانشور ،ڈرامہ رائٹر اور پروفیسر اردو ڈاکٹر طارق عزیز نے آرگنائز کیا ۔تفصیلات کے مطابق لیڈز یونیورسٹی کی نویں سالگرہ کی سات روزہ تقریبات کے سلسلے میں آج پانچویں روز گرینڈمشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔۔ایم ڈی اسد منظور وٹو نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹنگ تقاضوں کے مطابق کوالٹی ایجوکیشن دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔نصابی سر گرمیوں کے ساتھ اس طرح کی تخلیقی محفلوں کے انعقاد کا مقصد آج کی نسل کو شاعری کی زبان میں قدرت کی خوبصورتی اور معاشرتی مسائل کا احاطہ کر نا ہے۔
تاکہ ادبی میدا ن میں اپنی کاوشیں کی جا سکیں ۔تقریب کے آخر میں مہمانانِ گرامی اور شعراء کو چیئر مین میاں ظہور احمد وٹو اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے تہنیتی ایوارڈ ز پیش کیئے اس موقع پر طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ سینئر فیکلٹی ممبران اور ایڈمنسٹر یٹو سٹاف نے شرکت کی ۔