ایف بی آر ‘ چیف کمشنرز ‘ ریجنل ٹیکس آفسز سے تجاویز طلب ‘ 22 فروری ڈیڈلائن
ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 2019۔20ء کے بجٹ کیلئے تمام فیلڈ آفسز سے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
تجاویز طلب کر لیں ممبر کسٹمز، ٹیکس پیئر آڈٹ، انفورسمنٹ، اکاؤنٹنگ اینڈ ان لینڈ ریونیو آپریشنز، ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز کراچی، ڈی جی ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز، آئی آر اسلام آباد، ڈی جی انسپکشن اینڈ انٹرنل آڈٹ اسلام آباد، چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ اور چیف کمشنرز ریجنل ٹیکس آفسز کے نام ارسال کردہ مراسلہ میں ایف بی آر کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ آئندہ مالی سال کیلئے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق بجٹ تجاویز پیش کریں۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز ٹیکس کی بنیاد پر وسعت دینے اور محصولات بڑھانے پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ علاوہ ازیں ٹیکس سے متعلق قوانین اور ضوابط میں ترامیم بھی تجویز کی جا سکتی ہیں۔ فیلڈ آفسز سے کہا گیا ہے کہ وہ 22 فروری تک ضروری تجاویز ارسال کریں۔
ڈیڈلائن