انڈونیشیائی صوبے میں سیلاب اور مٹی کا تودے گرنے سے68افراد ہلاک

انڈونیشیائی صوبے میں سیلاب اور مٹی کا تودے گرنے سے68افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سْولاویسی میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اڑسٹھ ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آفتوں سے نمٹنے والے قومی ادارے نے کہا کہ ان میں سات لاپتہ افراد(بقیہ نمبر60صفحہ7پر )

کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق ان سیلابوں نے ہزاروں افراد کو بے گھر بھی کر دیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ انڈونیشیا میں جنوری اور فروری شدید بارشوں کے موسم ہیں اور اس باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہوتے ہیں۔