پشاور فوٹو جرنلسٹ فورم کا جنرل باڈی اجلاس
پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور فوٹو جرنلسٹ فورم کا جنرل باڈی اجلاس پشاور پریس کلب میں منعقد ہوا ۔جنرل باڈی کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری ذیشان لیاقت نے ایجینڈے پیش کیا ۔اجلاس کی صدارت پشاور فوٹو جرنلسٹ فورم شہزاد احمد نے کی، تین نکاتی ۔ ایجنڈے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ اجلاس میں فوٹو نمائش ،خلف برداری اور صحافیوں کی جبری بے دخلی کو زیر غور لایا گیا ۔ اجلاس میں13,14 فروری کو پشاور پریس کلب کے زبیر میر ہال میں فوٹووں کی نمائش ہو گی ۔ جس میں ججزکے فرائض پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ۔ جنرل سیکر ٹری ظفر اقبال ،سینئر فوٹو جرنلسٹ گلشن عزیر،شبیر امام اور صدر پشاور فوٹو جرنلسٹ شہزاد احمد کریں گے پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے فوٹو جرنلسٹ کو نقد انعامات بھی دیئے جا ئیگے ۔جبکہ تمام نمائش میں شرکت کرنے والوں کو بھی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں صحافیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فوٹو نمائش کے بعدخلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس میں فوٹو جرنلسٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔