وزیراعلی کی آج ملتان آمد، سکیورٹی پلان فائنل ، سرکاری ہسپتال میں ہائی الرٹ
ملتان(نیوز رپورٹر228وقائع نگار)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج صبح ملتان پہنچیں گے اپنی آمد کے فوری بعد وزیراعلی پولیس ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی صدارت کریں گے وزیر اعلی صبح 10 بجے بذریعہ طیارہ لاہور سے ملتان پہنچیں گے جہاں پارٹی رہنماوں سمیت ضلعی انتظامیہ افسران(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
ان کا استقبال کریں گے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پولیس ٹریننگ سکول کو کالج کا درجہ دینے کا اعلان متوقع ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی آج ملتان آمد کی وجہ سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں الرٹ رہے گا اس کے لئے نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز سارا دن صفائی کی جاتی رہی۔ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک مسلسل ایمرجنسی وارڈ موجود رہے اور انتظامات و صفائی کی نگرانی کرتے رہے جبکہ انکے دفتر نہ بیٹھنے کی وجہ سے سائلین مریض و لواحقین انتظار کرکے مایوس واپس لوٹتے رہے۔اور مذکورہ ہسپتال انتظامیہ کو کوستے رہے۔جبکہ وزیراعلیٰنشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ،فاطمہ جناح خواتین ہسپتال،نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میں ڈاکٹروں،نرسوں،پیرا میڈیکل سٹاف کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزیر اعلی ممکنہ طور پر ہسپتالوں کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب نے ٹریفک سٹاف کو وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب کی آمد اور وی آئی پی موومنٹ کے حوالے سے بریفننگ دی۔جس میں ڈیس ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کی شرکت کی ہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ آج وی آئی پی ڈیوٹی کے اختتام تک تمام افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔کوئی ٹریفک سٹاف ممبر دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔اپنی ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دے اور ایک ساتھ ڈیوٹی پوائنٹ پر نہ کھڑے ہوں،تمام سیکٹر انچارجز ٹریفک وارڈنز کی 100فیصد حاضری یقینی بنائیں۔اور تمام ٹریفک وارڈنز وردی کے تمام ایس او پیز کے تحت پہن کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔دریں اثناؤزیر اعلی پنجاب کے دورہ ملتان کے دوران ضلعی پولیس نے سیکورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔اس حوالے سے نو سو پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔واضح رہے وزیر اعلی صبح دس بجے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ پہنچیں گے۔اس موقع پر انکے ہمراہ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی ہونگے۔جس کے بعد وہ ایئر پورٹ سے پولیس ٹریننگ انسٹیوٹ جائیں گے۔اور وزیر اعلی11 بجے واپس روانہ ہو جائیں گے ممکنہ دہشت گردی اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور ٹریفک اہلکار ایئر پورٹ سے پولیس ٹریننگ انسٹیوٹ والے روڈز پر تعینات رہیں گے۔ وزیر اعلی اور آئی جی پولیس پنجاب کا دورہ ملتان کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں۔جبکہ تمام افسران و ملازمین کو حاضر رہنے کی ہدایت کر جاری کیں ہیں۔واضح رہے ٹریفک پولیس ایئر پورٹ سے ملتان پولیس ٹریننگ انسٹیوٹ۔ سرکٹ ہاوس سمیت دیگر راستوں پر بھی ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔اور وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
وزیراعلیٰ