مہنگائی ‘ یوٹیلٹی بلز حکومت کی بربادی کا نوشتہ دیوا ر ہیں‘ لیاقت بلوچ

مہنگائی ‘ یوٹیلٹی بلز حکومت کی بربادی کا نوشتہ دیوا ر ہیں‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ افغانستان کے حالات فیصلہ کن موڑ پر ہیں ۔ افغانستان کے عوام نے دوبڑی بڑی سپر طاقتوں کو شکست اور ذلت کی مٹی چاٹنے پر مجبور کردیاہے ۔ عالمی ادارے اور عالمی قوتیں افغان عوام اور پورے خطے کو مزید آزمائش میں نہ ڈالیں اپنی غلطی اور شکست تسلیم کریں انہوں نے کہاکہ حکومت(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

پاکستان آگاہ رہے کہ روس کی شکست اور واپسی پر اس وقت سنگین غلطیاں کی گیءں جس کا خمیازہ بھگتا جارہاہے ۔ اس مرحلہ پر امریکہ ، بھارت ، اسرائیل کی شاطرانہ سازشوں سے ہوشیار رہا جائے اور افغانستان میں امن ، استحکام اور فاتح افغان عوام کے مفادات کو ترجیح دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نوازشریف کی طرح عوام نے بڑی چاہت سے عمران خان کو مقبولیت دی لیکن 2018 ء کے انتخابات میں جیت کے لیے عمران خان نے محض کامیابی کے لیے فرسودہ طریقہ کار اختیار کیا جس سے ان کی نااہلی و ناکارہ پن اور بھان متی کا کنبہ ملک و ملت کے لیے بوجھ بن گیاہے ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، ناکام معاشی حکمت عملی ، ناقابل برداشت یوٹیلٹی بلز حکومت کی بربادی کا نوشتہ دیوار ہیں ۔ حکومت نے رویے نہ بدلے تو ایک سال میں ہی حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو جائے گا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سانحہ ساہیوال پر ریاستی ادارے غلطی تسلیم کر نے کی بجائے غلط کاری اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کو تحفظ دینے کے لیے روزانہ نئی غلطیاں کر رہے ہیں ۔ دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے لیکن دہشتگردی کا خاتمہ پر مامور بااختیار افراد کو بھی دہشتگردی سے روکنا ہوگا۔