حاجی غلام قادر کی بیوہ کا انتقال
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) خدائی خدمتگار تحریک کے سابقہ سرگرم کارکن حاجی غلام قادر (مرحوم) کی بیوہ انتقال کر گئیں ۔ان کی نماز جنازہ ملی خیلوونڈ سخاکوٹ میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے آفراد، منتخب ممبران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحومہ پرنسپل(ر) عمر احمد، پیرامیڈیکس منیجر عمر ہارون خان اور حوالدار آمیر اشرف خان کی والدہ ماجدہ ، منصور احمد خان اور سعود احمد خان کی دادی جبکہ الصفہ ماڈل سکول کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق انور ، ساجد انور اور فہد شہزاد کی نانی تھی ۔ مرحومہ کا رسم قُل کل بروز پیر ملی خیل ونڈ سخاکوٹ میں ادا کی جائیگی ۔