پی ٹی سی ایل :100اہم ایکسچینج اپ گریڈ کرنیکا کام شروع

پی ٹی سی ایل :100اہم ایکسچینج اپ گریڈ کرنیکا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( پ ر) اتصالات کو برانڈ فنانس کی طرف سے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ (MENA) میں 'سب سے زیادہ ویلیو ایبل پورٹ فولیو برانڈ' قرار دیا گیا ہے۔ برانڈ فنانس دنیا کی معروف آزاد برانڈ کی حقیقی قدر کا تعین اور حکمت عملی فراہم کرنے والی کنسلٹنسی کمپنی ہے ۔ یہ اعزاز کمپنی کے شاندار برانڈ پورٹ فولیو میں شامل ٹیلی کمیو نیکشن ، ایوی ایشن اور ایف ایم سی جی شعبوں میں بہترین برانڈز کے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

10 ار ب ڈالر کے وسع برانڈ ویلیو حاصل کرنے والی مشرق وسطی اور شمالی افریقہ (MENA ) کی پہلی کمپنی ہونے کا عکاس ہے ۔ اتصالات کا برانڈزپورٹ فولیو ، اتصالات متحدہ عرب امارات، اتصالات مصر، پی ٹی سی ایل، یوفون، موبیلی، ماروک ٹیلی کام اور اتصالات افغانستان کا حامل ہے۔ 2018 میں، برانڈ فنانس نے پی ٹی سی ایل کو 119 ملین امریکی ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ پاکستان کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا برانڈقرار دیا تھا۔پی ٹی سی ایل اور یوفون دونوں نے اتصالات کے حالیہ برانڈ پورٹ فولیو ولیو میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ ی ٹی سی ایل پاکستان میں معروف ٹیلی کام آپریٹر ہے، جو ، ریٹیل ، کارپوریٹ اور دیگر ٹیلی کام آپریٹرز کے لئے وسیع مواصلات کی خدمات فراہم کرتی ہے۔کمپنی نے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے تحت پاکستان بھرکی100 اہم ایکس چینجز کو وسیع پیمانے پر اپ گریڈ کرنے کا بھی آغاز کیا ہے۔ اپ گریڈ ہونے والی ایکس چینجز ان علاقوں میں صارفین کو mbps 100 تک تیز رفتارانٹر نیٹ فراہم کرسکیں گی۔ گزشتہ سال سے اب تک 8 فیصد اضافہ کے ساتھ اتصالات سب سے زیادہ ویلیو ایبل برانڈ پورٹ فولیو بن گیا ہے، اتصالات نے مسلسل دوسرے سال (M NA)میں صارفین کا سب سے زیادہ قابل اعتماد برانڈ کے لیے اپنی پوزیشن کو مستحکم رکھا ، مزید یہ کہ سب سے زیادہ قابل اعتماد ٹیلی کام برانڈ کے لیے بھی اپنی پوزیشن کو دوسرے سال میں بھی برقرار رکھا۔صالح عبداللہ العبدولی ، سی ای او، اتصالات گروپ، نے اس موقع پر کہا، '' ہم 10ار ب ڈالر کی برانڈ ولیو کے ساتھ مشرق وسطی کا پہلا برانڈ پورٹ فولیو ہونے کا اعزا ز حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ ا علیٰ درجے کے مشہور علاقائی برانڈ پر سبقت حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے تعاون، نظریہ اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔یہ کامیابی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ہماری مسلسل کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی، ہم نے نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور عالمی سطح کے برانڈ بلڈنگ کے اقدامات میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ایک انتہائی مسابقتی مارکیٹ میں اپنی پہنچ اور موجودگی پر زور دیا۔ اتصالات برانڈ کی کامیابی میں صارفین کے ساتھ بہتر روابط، برانڈ کے ساتھ مخلص ہونے اور فٹ پرنٹ میں موجود آپریٹنگ کمپنیوں کی مطابقت نے بھی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ '' ڈیو ڈہیگ، سی ای او، برانڈفنانس ، نے کہا: '' اماراتی برانڈ کا مشرق وسطی میں دنیا کے قابل قدر برانڈز میں سرفہرست ہونا متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لئے حقیقی اعزاز ہے ۔ 'سالِ ز ائد ' کے سلسلے میں خوشیوں کے اختتام پر، ہم متحدہ عرب امارات کے بانی ، مرحوم شیخ زائد بن سلطان النہیان کی کامیابیوں، عزم اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔