چارسدہ میں بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،3 اشتہاریوں سمیت 23 گرفتار
چارسدہ (بیو رو رپورٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ۔ تین اشتہاریوں سمیت 23افراد گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کی خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں سماج دُشمن عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے تحت سرکل سرڈھیری میں ڈی ایس پی سرڈھیری فضل شیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری علی اکبر خان کی قیادت میں آر ایف ایف پولیس کمانڈوز ،ایلیٹ فورس ،لیڈیز پولیس کمانڈوز ،،سپیشل برانچ سکواڈ ،ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ سکواڈ،بم ڈسپوزل یونٹ ،سراغ رساں کتوں اور بکتر بند گاڑیوں سمیت سرکل سرڈھیری میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں تین اشتہار ی مجرمانوں سمیت 23افراد اگرفتار کئے گئے ۔۔گرفتار افراد کے قبضے سے 2پستول اور کارتو س بھی برآمد کئے گئے ۔ اس حوالے ڈی ایس پی فضل شیر خان نے کہا کہ وطن عزیز کی سا لمیت کو درپیش چیلنجز سے موثر طریقے سے نمٹنے اور ملکی بقا اور سلامتی کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ وطن عزیز کی سلامتی کی خاطرعوام الناس سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد سیکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنا قومی فریضہ اداکریں ۔