قدرتی آفات کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا ‘ غیر سرکاری اداروں کا کردار قابل تعریف ‘ نیاز خان گشکوری

قدرتی آفات کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا ‘ غیر سرکاری اداروں کا کردار قابل تعریف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصبہ گورمانی (نمائندہ پاکستان)آفات کے انتظام و انصرام کے حوالے سے سانجھ تنظیم نے تھیٹر ڈرامے کا انعقادکیا ۔جوکہ ڈان سٹار سکول ڈوگرکلاسرہ میں کیا گیا ۔جس میں سیکڑوں کی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

تعداد میں مردوں ،خواتین نے شرکت کی ۔اس پروگرام میں نیاز خان گشکوری (ایم پی اے)نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانجھ تنظیم کا کام سیلاب کے انتظام و انصرام کے حوالے سے قابل تعریف ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ڈرامہ بہت ہی اچھا تھا ڈرامہ میں یہ دکھا یاگیا کہ جب سیلاب یا اس طرح کی اور کوئی بھی آفت آئے تو گورنمٹ کے محکمہ جات سے رابطہ کیا جائے ۔اگر کوئی آفت آتی ہے تو ہم سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ اس کے بعد میاں ذیشان گورمانی (سابقہ ایم پی اے ) نے خطاب کیا انہوں نے بھی سانجھ تنظیم کے ڈرامہ کو سراہاانہوں نے کہا کہ سانجھ تنظیم 2010ء کے سیلاب میں بھی اچھا کام کیا ۔اور اب بھی اچھا کام کررہی ہے۔ہم اسی وسیب کے لوگ ہیں ہم سب کو مل کر آفات کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی ہونے چائیں ۔