انڈس موٹر کمپنی نے ایشین چیمپئن کا ایوارڈ جیت لیا
لاہور(پ ر)انڈس موٹرز کمپنی2018 ء میں YOKOTEN کی ایشیا چیمپئن قرار پائی ہے۔ کمپنی نے چھٹے سی ایس کے ای میں حصہ لیا۔یہ مقابلہ ہر سال ٹویوٹا موٹر ایشیا پیسیفک کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے، اور ایشیا پیسیفک خطے اور اس سے ملحقہ علاقے اس میں حصہ لیتے ہیں۔اس سال انڈس موٹر کمپنی نے اضافی ایوارڈز حاصل کئے جن میں ایشین چیمپئن ایوارڈ کے ساتھ ساتھ موسٹ ایمپرووڈ اینڈ دی بیسٹ بوتھ ایگزیبیشن ایوارڈ بھی شامل ہے ۔جیت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ، انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، علی اصغر جمالی نے کہا :’’آئی ایم سی میں مجھے اور کمپنی کے تمام ساتھیوں کو یہ جان کو خوشی ہوئی کہ ہماری کمپنی ایشیا چیمپئن قرار پائی ہے۔ میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو اس عظیم کامیابی کے ذمہ دار تھے۔سی ایس کی ای کے ذریعے ہم نے اپنے ادارے میں کیزان کے تحت کئی خوبیوں کا بہترین اشتراک کیا۔مستقبل میں ہم آئی ایم سی کو آگے بڑھانے کے لئے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
Kaizen ٹیم لیڈر کامران شیخ جو کمپنی سے گیارہ سال سے وابستہ ہیں اور انہوں نے کمپنی کے لیے ہر کام کو کرنا ممکن بنایا۔ وہ آنے والے نوجوان کارکنوں کے لیے بھی مشعل راہ ہیں۔ اسکے علاوہ عمیر یوسف اور روحا رفیق بھی نوجوان کارکنان ہیں جنہوں نے دیگر دو ایوارڈ حاصل کیئے۔