ای سی ایل اوردیگر بنائی گئی لسٹیں ماورائے عدالت ہیں، شیری رحمن

ای سی ایل اوردیگر بنائی گئی لسٹیں ماورائے عدالت ہیں، شیری رحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ای سی ایل اور اس کے علاوہ بنائی گئی لسٹیں ماورائے عدالت ہیں،پاسپورٹ اتھارٹی کو ان لسٹوں کا پتہ ہی نہیں ،لوگوں کو ایئر پورٹ پر پتہ چلتا ہے ان کا نام کسی لسٹ میں شامل ہے،حکومت بتائے پاکستان کو کونسی پولیس اسٹیٹ بنایا جارہا ہے ۔حکومت کا سینیٹ میں اس معاملے پر موقف نامکمل تھا ،حکومت کو بتانا ہوگا یہ کون سی لسٹیں ہیں ان میں کون ہے؟حکومت بتائے یہ لسٹیں کس قانون پر بنائی گئی ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان لسٹوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، لسٹیں آئین کے آرٹیکل15کے برعکس ہیں ۔سینیٹ کی کمیٹیز میں بتایا گیا ان لسٹوں میں دس ہزار لوگ شامل ہیں ان لوگوں کے نام شیئر نہیں کئے گئے، دوسری لسٹ انسانی حقوق کمیٹی میں پیش کی گئی ۔ ڈی جی ایف آئی اے نے خود بلیک لسٹ اور پی آئی سی لسٹ کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔
شیری رحمان