پٹواریوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سینئر ممبر بورڈ ریوینو سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹواریوں کو تنخوائیں ادا نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے حسن دین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے نور سمند خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل نے دلائل دئیے کہ درخواست گزار عرصہ دراز سے محکمہ پٹوار خانے میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن درخواست گزاروں کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں،وکیل نے مزید دلائل دئیے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے متعلقہ محکمہ کو بھی درخواستیں دیں شنوائی نہ ہوئی جبکہ اس سے پہلے محکمہ کو تنخوائیں ادا کرنے کا حکم دیا تھا،انہوں نے استدعاکی کہ عدالت درخواست گزاروں کو تنخوائیں ادا کرنے کا حکم دے۔
پٹواری تنخواہیں