پٹرولیم مصنوعات کے نرخو ں میں اضافہ ، مہنگائی کے خلاف منی مزدا ٹرک ایسوسی ایشن سراپا احتجاج
لاہور (سٹی رپورٹر) ملک میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے اور شدید مہنگائی کے خلاف منی مزدا ٹرک ایسوسی ایشن سراپا احتجاج بن گئی۔ ایسوسی ایشن کے ارکان نے فیروز پور روڈ پر ٹرک کھڑے کر کے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ منی ٹرکوں کے ساتھ ساتھ پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ مہنگائی ختم کی جائے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔