ڈی جی ایل اے کا شہر کی ڈرینوں کامعائنہ ، تمام نالوں کی صفائی کاحکم

ڈی جی ایل اے کا شہر کی ڈرینوں کامعائنہ ، تمام نالوں کی صفائی کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے گزشتہ روز واسا لاہور کی ڈرینوں کی صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے ایل او ایس ڈرین کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مون سون سے قبل تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی بیڈ لیول تک کی جائے تاکہ بارشی پانی کے بہاؤ میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔اس سلسلہ میں مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیّد زاہد عزیز نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو بتایا کہ ڈرینوں کی صفائی مہم میں شفافیت کیلئے ڈائریکٹر P&E کی زیر نگرانی 8ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر ڈیسلٹنگ شیڈول کی نگرانی کریں گی اور واسا مانیٹرنگ سیل میں اس کی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ ایم ڈی واسا نے ڈی ایم ڈی آپریشن کو ہدایت کی کہ عملہ لوکل نمائندگان اور سماجی تنظیموں کو ساتھ ملاکر مہم کو فعال بنائے اوردوران کام عملہ کی تصاویر بمعہ لوکیشن اپ لوڈ کی جائے ۔یومیہ ڈیسلٹنگ شیڈول واسا مانیٹرنگ سیل کو فراہم کیا جائے تاکہ اس کی مؤثر مانیٹرنگ ہو سکے ۔ایم ڈی واسا نے آپریشن سٹاف کو ہدایت کی کہ تمام چھوٹی بڑی ڈرینوں کی بیڈ لیول تک صفائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔