کراچی، مضر صحت کھانا کھانے سے 15افرادکی حالت غیر
کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے پندرہ افراد کی حالت غیر ہوگئی،پولیس نے مالک کو گرفتار کر کے دکان سیل کردی۔متاثرہ تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثر ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق گزشتہ شام متاثرہ خاندان نے دکان سے چاول اور زردے کا رنگ خریدا، جسے کھانے سے گھر کے تمام افراد کی حالت خراب ہوئی۔ پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرکے سیمپلز فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری روانہ کردیئے ہیں۔
کراچی ، کھانا