میوہسپتال میں خاتون سے بد اخلاقی ،3افراد کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپو رٹر) میو ہسپتال میں خاتون سے بد اخلاقی کا معاملہ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں3 افرادکے خلاف مقدمہ درج ،ایف آئی آر کے مطابق شاہد نامی شخص نے ہسپتال میں خاتون کو بد اخلاقی کا نشانہ بنایا،پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ۔ بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال میں خاتون سیبد اخلاقی کا معاملہ،آمنہ بی بی زوجہ محمد عرفان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی،ایف آئی آر کے مطابق شاہد نے ہسپتال میں خاتون کو بد اخلاقی کا نشانہ بنایا،پولیس کی جانب سے معاملہ کی تفتیش شروع کردی گئی،تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر میں 3 افراد کو نامزد کیاگیا،ملزمان میو ہسپتال کے ملازمین ہیں۔